Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس میں پاکستان فیسٹول کا اختتام

پیرس ..... فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد کیا جانے والا پاکستان فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹول میں ڈیمز فنڈ مہم کے تحت فنڈز بھی جمع کئے گئے جبکہ پاکستان کی ثقافت ،دستکاری اور کھانوں کے خصوصی ا سٹالز لگائے گئے۔ مقامی فرانسیسی حکام،سفارتکاروں ،سول سوسائٹی کے ارکان،میڈیا اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے فیسٹول میں حصہ لیا۔فیسٹول کے شاندار انعقاد پر پاکستانی سفیر معین الحق نے فیسٹول انتظامیہ کو مبارک باد دی اور ان کی انتھک محنت کو سراہا۔
 

شیئر: