Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حنیف عباسی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے منظور

راول پنڈی:  ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی جانب سے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا دلانے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عباد الرحمن لودھی اور جسٹس شاہد مبین پر مشتمل راولپنڈی بینچ نے سزا معطل کرنے کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حنیف عباسی سخت بیمار ہیں اور جیل مین ان کا علاج ممکن نہیں۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد حنیف عباسی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی جب کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت سے مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے ۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے ایفی ڈرین کوٹا کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی جب کہ دیگر 7 ملزمان کو شک کی بنا پر بری کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -’پاکستان کے غدار امریکا کے دوست‘‘
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: