کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن، انڈیا دہشت گردی کا سب سے بڑا سپانسر ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن، انڈیا دہشت گردی کا سب سے بڑا سپانسر ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
جمعرات 1 اکتوبر 2026 15:40
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر لیفیٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ ’انڈیا اس خطے میں دہشت گردوں کا سب سے بڑا سپانسر ہے۔ یہ بی ایل ایل سمیت کئی دہشت گرد گروپوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور اب یہ اپنے جال میں پھنس رہا ہے۔‘
ڈی جی آئی ایس پی آر نے جمعرات کی شام راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’انڈین فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’انڈین فوج نے 30 ستمبر کو جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے ایک اہم دہشت گرد آصف عرف ہاشم موسیٰ فوجی کو ہلاک کیا ہے۔‘
’انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا کہ آصف فوج میں حوالدار ہے اور وہ جموں کشمیر میں گزشتہ چار سال سے سرگرم تھا۔ اس آپریشن میں آصف اور اس کے تین اور ساتھی بھی مارے گئے۔‘
ریٹائرڈ حوالدار محمد آصف کو بھی میڈیا کے سامنے لایا گیا (فوٹو: ویڈیو گریب)
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کے دوران انڈین نیوز سائٹس پر شائع ہونے والی خبروں کی سلائیڈز دکھاتے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔
پریس کانفرنس کے دوران حوالدار محمد آصف کو بھی میڈیا کے سامنے لایا گیا جنہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق اٹک سے ہے اور وہ فوج کے شعبہ ایس ایس جی شعبے سے تین سال قبل ریٹائر ہو چکے ہیں اور اب اپنے خاندان کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’انڈیا اس خطے میں دہشت گردوں کا سب سے بڑا سپانسر ہے۔ یہ بی ایل ایل سمیت کئی دہشت گرد گروپوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور اب یہ اپنے جال میں پھنس رہا ہے۔‘
’انڈیا پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے دہائیوں سے فالس فلیگ آپریشن کر رہا ہے۔ وہ افسانوی کہانیاں بنا کر پروپیگنڈا کرتے ہیں۔‘
فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ بدقسمتی ہے کہ ہمارے پاس ایک ایسا پڑوسی ملک ہے جو انکاؤنٹر سپشلسٹ ہے اور وہ دہشت گردی کو مسائل کو حل سمجھتا ہے۔‘