Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرتگال:خاتون کا 67فٹ بلند لہروں پر سرفنگ کانیا ریکارڈ

 
نازارے: پرتگال کے ساحل سمندر پر برازیلی خاتون سرفر مایا گیبیرا نے 67فٹ اونچی اور خوفناک لہر وں پر سرفنگ کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔پرتگال کے ساحلی علاقے نازارے کے قریب سمندر پر نیلگوں پانی میں خوفناک لہروں سے کھیلتے ہوئے برازیلی خاتون مایا گیبیرا نے یہ بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ برازیل کی مایا گیبرا اپنی اس مہارت کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا دیا ہے۔ ہمت اور مہارت کے اس زبردست مظاہرے کو دیکھتے ہوئے ساحل پر موجود تماشائیوں نے خوب داد و تحسین پیش کی اور خاتون کی اس بہادری پر مبارکباد پیش کی۔20.72میٹر اونچی اور خوفناک سمندری لہر کے سامنے اپنا حوصلہ قائم رکھنا اور سرفنگ کرتے ہوئے اس کے ساتھ کھیلتا دیکھ کر گینیز ب±ک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی متاثر ہوئی اور اس شجاعت پر داد دیئے بغیر رہ نہ سکی۔ برازیلی ویمن سرفر مایا گیبیرا کے اس عالمی ریکارڈ پر انہیں سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں
 

شیئر: