کلبھوشن کیس عالمی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر
دی ہیگ...عالمی عدالت انصاف نے پاکستان میں گرفتار ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادو کیس کی سماعت کے لئے تاریخوں کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق کلبھوشن کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری 2019 کو ہوگی۔کیس میں 18 فروری کو ہند اور 19 فروری کو پاکستان دلائل دے گا۔ دوسرے مرحلے میں 20 فروری کو ہند اور 21 فروری کو پاکستان دلائل دے گا۔جرح کی مکمل کارروائی بین الاقوامی عدالتِ انصاف کی ویب سائٹ پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔