پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ
پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ اپنی سابقہ قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر ہی برقرار رہے گا۔ (فائل فوٹو: ایکس)
حکومتِ پاکستان نے اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں فروری کے پہلے 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارتِ توانائی کی جانب سے سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم فروری 2026 سے ملک بھر میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت کو مستحکم رکھا گیا ہے۔
نئے نوٹیفیکشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 257 روپے آٹھ پیسے سے بڑھ کر 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ اپنی سابقہ قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر ہی برقرار رہے گا۔
قیمتوں کا یہ نیا تعین 16 جنوری 2026 سے رائج قیمتوں میں تبدیلی کے بعد کیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔