Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکیش امبانی مسلسل 11 ویں سال سب سے امیر ہندستانی

نئی دہلی۔۔۔۔فوربس میگزین نے امیر ترین ہندوستانیوں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں ریلائنس انڈسٹریز (آر آئی ایل ) کے چیئرمین مکیش امبانی نے مسلسل 11 ویں سا ل پہلا مقام حاصل کیا۔ ان کی جائیداد 7730 کروڑ ڈالر(403لاکھ کروڑ روپئے مالیت کی) ہے۔ وپرا کے چیئر مین عظیم پریم جی اس فہرست میں دوسرے مقام پر ہیں۔ ان کی جائیداد 2100 کروڑ ڈالر(1.51لاکھ کروڑ روپئے) ہے۔ آرسیلر متل کے مالک لکشمی متل 1830 کروڑ ڈالر (1.31لاکھ کروڑ روپئے ) کی آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ چوتھے نمبر پر ہندوجا برادرس ہیں۔ اشوک ، گوپی چند ، پرکاش اور شری چند ہندوجا کی جائیداد 1800 کروڑ ڈالر (1.29لاکھ کروڑ روپئے ) کی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -شوہر فلیٹ کرائے پر دیکر فرار ، بیوی ٹینٹ میں رہنے پر مجبور

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: