Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سعود میڈیکل سٹی کی بڑی کامیابی، مریض کے شدید زخمی بازو کی کامیاب سرجری

ایک سال کی دیکھ بھال اور نگرانی کے بعد مریض کی ہڈی مکمل طور پر جڑ گئی (فوٹو: گوگل)
ریاض فرسٹ ہیلتھ کلسٹر کے رکن، کنگ سعود میڈیکل سٹی میں اپر لِمب سرجری کی ٹیم نے ٹریفک حادثے کے بعد 50 کی دہائی کی عمر کے ایک مریض کے بازو کی کامیاب سرجری کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مریض کا جوڑ والی جگہ سے ہڈی کا شدید پیچیدہ اور کھلا فریکچر ہوا تھا جس میں آٹھ سینٹی میٹر سے زیادہ ہڈی کا نقصان ہوا تھا۔
علاج میں خراب خلیات کی صفائی اور ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں مسلسل جراحی کے مراحل شامل تھے جس کا اختتام ہڈی کے نقص کو دور کرنے کے لیے کی جانے والی سرجری پر ہوا۔
ایک سال کی دیکھ بھال اور نگرانی کے بعد ہڈی مکمل طور پر جڑ گئی اور مریض نے بغیر کسی درد کے جوڑ کی 80 فیصد سے زیادہ حرکت کی صلاحیت دوبارہ حاصل کر لی۔
یہ نتیجہ پیچیدہ زخموں کا علاج کرنے اور حرکت کی صلاحیت کو بحال کرنے میں طبی ٹیم کی مہارت اور باہمی تعاون کو نمایاں کرتا ہے۔

 

شیئر: