Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

راولپنڈی...کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد ئیے۔ ماڈل ایان عدالت میں پھر پیش نہیں ہوئیں۔دوران سماعت کسٹم پراسیکیوٹر نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزمہ ڈیڑھ سال سے غیر حاضر ہے اور 50 سماعتوں پر پیش نہیں ہوئی۔عدالت نے ملزمہ کے وکیل کی مقدمہ کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ کسٹم عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ ایان علی کو گرفتار کرکے 22 اکتوبر کو پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے پاس سے 6 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔
 

شیئر: