Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کھولے بغیر وائس میسج بھیجنے کا طریقہ

گوگل اسسٹنٹ کی مدد سے واٹس ایپ کھولے بغیر وائس میسج کیا جاسکتا ہے۔ اس کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ گوگل کو کمانڈ دیں کہ اوکے گوگل سینڈ آ وائس میسج اور اس کے بعد رابطہ کا نام بولیں۔ ضروری ہے کہ یہ نام آپ کے اسمارٹ فون میں محفوظ ہو۔ اس کے بعد گوگل آپ کو میسج ریکارڈ کرنے کے لئے پرامپٹ کرے گا جس کے بعد آپ اپنی آواز میں کوئی بھی پیغام ریکارڈ کر سکیں گے ۔ پیغام کو ریکارڈ کرنے کے بعد آپ گوگل کو اوکے گوگل سینڈ کی کمانڈ دے دیں۔ اس کے بعد آپ کا میسج مطلوبہ رابطے کو چلا جائے گا۔
 

شیئر: