Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض:پاک سرزمین فورم کی مجلس عاملہ کا اجلاس

 پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال اور صدر انیس قائمخانی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار
    ریاض ( ذکاء اللہ محسن ) - - -پاک سرزمین فورم مڈل ایسٹ کے چیف آرگنائزر و رکن نیشنل کونسل شمشاد علی صدیقی کی سربراہی میں پی ایس پی ریاض ریجن کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال اور صدر انیس قائمخانی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اپنے خطاب میں شمشاد علی صدیقی نے 2018 کے انتخابی نتائج اور پارٹی کارکردگی پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے ذریعے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے انتخابی نتائج میں 2 روز کی تاخیر  اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری ممکنہ کامیابی سے خائف قوتوں نے اپنی پسند کے نتائج مرتب کئے ۔ہر چند کہ انتخابات میں پارٹی کی ہار یا جیت کی قیادت کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں تھی۔ اصل مقصد شہر میں امن کا قیام اور ایک بھائی چارے کی فضا قائم کرنا تھا جس میں ہم پوری طرح کامیاب ہوئے۔
    اس موقع پر ریاض ریجن کے صدر حنیف بابر، مڈل ایسٹ کی سینٹرل کمیٹی کے رکن ڈاکٹر مجاہد خان اور مجلس عاملہ کے دیگر اراکین محمد شریف،حیدر خان، ارشد خان، عبداللہ افتخار، حاجی گلزار ، طلحہ بن ظہیر اور خالد بھائی سمیت دیگر ارکان نے بھی خطاب کیا اور پارٹی کی موجودہ قیادت پر اپنے مکمل اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:- - -  -’’دل شاد ہے ، نم آنکھ، لبو ں پر ہے تبسم::محفل یہ سجائی گئی ابصار کی خاطر‘‘

شیئر: