Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام، الجبیل اور الخبر سمیت الشرقیہ کے شہروں میں موسلا دھار بارش

    الاحساء (ثناء بشیر) منطقہ شرقیہ کے شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی دوپہر سے آسمان پر چھانے والے بادلوں نے جب برسنا شروع کیا تو دمام الجبیل الخبر اور دیگر علاقوں میں خوب جم کر برسے تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم بھی خوشگوار ہوگیا جس سے گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا تاہم سمندر کنارے منچلوں کو بارش کے دوران موج میلہ کرنے کا خوب موقعہ میسر آیا بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھی کھڑا ہوا اور شاہراہوں پر ٹریفک کے نظام میں   معمولی خلل پڑا تاہم لوگوں نے بارش کو رحمت قرار دیتے ہوئے  موسم سرما کی   تیاری شروع کر دی ہے بارش کے دنوں میں اکثر جنوبی ایشیائی ممالک کے لوگ خصوصی پکوانوں کا اہتمام کرتے ہیں اور موسم کو خوب انجوائے کرتے ہیں اسی مناسبت سے پاکبانوں نے بھی سموسوں اور پکوڑوں کی دوکانوں کا رخ کیا یا اپنے گھروں میں ان کا اہتمام کرکے بارش  سے  خوب  لطف اٹھایا ۔
مزید پڑھیں:- - - -  -رمضان کے دوران مکہ میں 277ہزار ٹن کھانے کا ضیاع

شیئر: