Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئرن کو استعمال کرنے کی بنیادی ٹپس ‎

عام طور پر خواتین  آئرن کو بالوں پراوپر سے نیچے  کےجانب پھیرتی ہیں  جس سے بال بالکل ہی دبے ہوئے اور پتلے نظر آنے لگتے ہیں .  اس سے بچنے کے لیے آپ اگر  آئرن کو نیچے سے اوپر  کی جانب  یعنی سروں سے جڑوں کی جانب  پھیریں گی تو  بال والیم میں زیادہ اور جاندار  نظر آئیں گے . 
بالوں کو آئرن کرنے سے پہلے  انہیں برش ضرور کریں .  اس سےبال  جلدی سیدھے ہو جائیں گے  اور آپ ایک ہی حصے کو بار بار آئرن کرنے کی کوفت سے بچ جائیں گے . 
آئرن کے بعد بالوں کو ٹھنڈا ہونے دیں . عام طور پر خواتین  بالوں کو گرم آئرن سے سیدھا کرنے کے بعد  فوراً  پونی ٹیل یا کلپ سے باندھ لیتی ہیں  تاکہ بال بکھریں نہیں .  ایسا کرنا بالوں کے لیے مفید نہیں ہے .  اس لیے ضروری ہے کہ بالوں کوٹھنڈی ہوا  سے ٹھنڈا کریں تاکہ بالوں کوزیادہ آسانی سے سیٹ کیا جا سکے .
آئرن کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں .  بالوں پر ہیٹ سے بچاؤ کے لیے اسپرے لگانے کے بعد جب آئرن  کو بالوں پر استعمال کیا جاتا ہے  تو وہ آئرن کی سطح پر جم جاتا ہے .  اس سے آئرن کی رفتار  کم ہو جاتی ہے  اور بال اچھی طرح سیدھے نہیں ہوتے  . اس لیے ضروری ہےکہ آئرن کو   ہر استعمال کے بعد صاف کر کے رکھا جائے . 
 

شیئر: