Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرمی چیف نے اسرائیلی ہم منصب سے کوئی ملاقات نہیں کی

ریاض ۔۔۔سعودی وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ سعودی آرمی چیف چیف آف اسٹاف جنرل فیاض الرویلی نے اسرائیلی آرمی چیف آف اسٹاف جنرل گادی ایزن کوٹ سے کوئی ملاقات نہیں کی ۔ اس حوالے سے اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں گردش کرنیوالی اطلاع سراسر غلط ہے ۔ وزارت دفاع کے عہدیدار نے بدھ کو اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا کہ اس وا قعہ کی حقیقت یہ ہے کہ 15تا16اکتوبر 2018ء کو شدید انتہا پسند جماعتوں سے مقابلے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیلئے 81ممالک کے چیف آف اسٹاف واشنگٹن کے اینڈروز ائیربیس میں جمع ہوئے تھے۔ یہ بین الاقوامی اجلاس تھا ۔اس میں سعودی آرمی چیف آف اسٹاف بھی شریک تھے ۔ اس اجلاس کی مناسبت سے امریکی چیف آف اسٹافس نے تمام شرکا کے اعزاز میں سرکاری عشائیہ کا اہتمام کیا تھا۔اگلے روز اینڈروز ائیربیس میں اصل کانفرنس منعقد ہوئی تھی ۔ مذکورہ پروگراموں میں سعودی چیف آف اسٹاف شریک تھے ۔ جہاں تک اسرائیلی آرمی چیف کے ساتھ سعودی آرمی چیف کی دوطرفہ ملاقات کا دعویٰ ہے تو وہ سراسر غلط ہے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔

شیئر: