Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت :والدین کے ویزے کے لئے 60سال عمر کی شرط ختم ، پاکستانی مستثنی

کویت:کویت میں مقیم تارکین کے والدین کے وزٹ ویزے کے لئے 60سال عمر کی قید ختم کردی۔کویتی محکمہ اقامہ کے سربراہ جنرل عبد اللہ الہاجری نے بتایا کہ مقیمین کے والدین کو وزٹ ویزا جاری کرنےکے لئے ضروری تھا کہ والد یا والدہ کی عمر60سال یا اس سے زائد ہو، وزارت نے کہا کہ اب یہ شرط ختم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویت میں مفت میڈیکل خدمات ختم کرنے کے بعد یہ شرط برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں رہی۔
 اس سے پہلے مقیمین والدین کو وزٹ ویزے پر بلوا کر مفت علاج معالجہ کروایا کرتے تھے۔ اب جبکہ مفت علاج کی سہولت ختم ہوگئی ہے تو 60سال کی شرط بھی بے معنی ہوگئی ہے۔ نئے فیصلے سے پاکستانی، شامی، یمنی، عراقی، ایرانی اور افغانی مستثنی ہیں۔ ان 6ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین کے لئے وزٹ ویزے کا سابقہ فیصلہ برقرار ہے۔
 

شیئر: