Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے، سرفراز احمد

ابوظبی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔دوسرا ٹیسٹ اور سیریز جیتنے پر نوجوان کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف انہوں نے زبردست پرفارمنس دی اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا۔ محمد عباس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عباس نے آسٹریلیا کے خلاف بہت عمدہ بولنگ کی اور پہلے سے طے شدہ حکمت عملی کے مطابق بولنگ کرائی جس نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد عباس کے ساتھ ہمیں ایک اور بولر تیار کرنا ہے اور میر حمزہ بھی اچھا بولر بن سکتا ہے۔ڈیبیو کرنے والے اوپنر فخر زمان کے حوالے سے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ فخر نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے پہلے میچ میں اچھی کارکردگی پیش کی اور دونوں اننگز میں ان کی نصف سنچریوں نے مخالف ٹیم پر اثر ڈالا۔سرفراز احمد نے اپنی کارکردگی سے متعلق کہا کہ کوشش کی کہ نئے لڑکوں کو موقع دیا جائے اور جتنے لڑکے ٹیم میں شامل ہوئے سب نے اچھا پرفارم کیا اور خود بھی اچھی کارکردگی پیش کر کے اطمینان محسوس کر رہا ہوں۔ آسٹریلیا کے خلاف2پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا جس میں فخر زمان اور بلال آصف شامل ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو ابو ظبی میںکھیلا جائے گا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: