Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امرتسر حادثہ: بہار کے ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین کوفی کس 2لاکھ روپے دینے کااعلان

پٹنہ۔۔۔۔بہار کےوزیراعلیٰ نتیش کمار نے پنجاب کے ضلع امرتسر میں ٹرین حادثہ میں بہار کے ہلاک ہونیوالے افراد کے لواحقین کو فی کس 2 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔  اس حادثہ میں بہار کے 4 مرنے والوں کے رشتہ داروں کو وزیراعلیٰ راحت فنڈ سے ایک ایک لاکھ روپے اور مائیگرینٹ ورکر حادثہ اسکیم کے تحت ایک ایک لاکھ روپے (مجموعی طورپر2 لاکھ روپے) دیئے جائیں گے۔ واضح ہوکہ گزشتہ روز امرتسر میں دھوبی گھاٹ کے نزدیک ریلوے لائن پر کھڑے ہوکر راون جلانے کا پروگرام دیکھنے والے تقریباً 60افراد ٹرین سے کٹ کر موت کے منہ میں چلے گئے اور 70 زخمی ہوگئے تھے۔ اس حادثہ میں بہار کے ضلع گوپال گنج کے چندریکا یادو، ضلع بھاگلپور کے جتیندر داس ، شیوم کے ستیش کماراور پٹنہ کا ایک شخص شامل ہے۔گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے امرتسر میں ہونے والے ریل حادثے کے سلسلے میں دسہرہ میلہ منعقد کرنے والے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔جی آر پی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کیخلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 304 اور 304 اے کے تحت ایف آئی آردرج کی گئی۔
مزید پڑھیں:- - -  -فرید آباد میں 4 بھائی بہنوں کی اجتماعی خودکشی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: