Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی لیڈیز ونگ الاحساء کا اجلاس ،مختلف مسائل پر بحث

 خواتین کے مسائل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ، شرکاء کا اظہار خیال
 ث ،ب۔ا لاحساء 
    پاکستان تحریک انصاف لیڈیز ونگ کا اجلاس صدر بازغہ روحیل کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں مسز ڈاکٹر وسیم بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔ صدر بازغہ روحیل نے کہا کہ اس میٹنگ کا مقصد ملک کی خدمت کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت بھی مد نظرہے۔آج اس جگہ پر ہم سب اکھٹا ہوئے ہیں تاکہ خواتین کو وہ معیار دیں جس سے خواتین مضبوط ستون بن جائیں تا کہ آنے والی نسلیں مضبوط ہو سکیں۔ اجلاس کی سینیئر نائب صدر ڈاکٹر سمعیہ نے کہا کہ مجھے خواتین کو پی ٹی آئی کے اس پلیٹ فارم پر دیکھ کر خوشی ہوئی اور ہم خواتین کے اس جذبے کی قدر کرتے ہیں۔اس پر مزید بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اریج نے کہا کہ ہم خواتین کو اس پلیٹ فارم سے بہت سی سہولتیں دینے کی کوشش کریں گے اور جتنا ہو سکا خواتین کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اجلاس میں وائس پریزیڈنٹ کہکشاں رافع کا کہنا تھا ملک و قوم کی خدمت کا اس سے اچھا موقع ہمیں نہیں مل سکتا۔ انصاف ویمن فاؤنڈیشن کی جنر ل سیکریٹری مسز وسیم خان نے کہا کہ گلف میں رہنے والی پی ٹی آئی ویمن کے لئے یہ بات لازمی طور پر خوش آئند ہے کہ خواتین کو ایسا پلیٹ فارم میسر ہوا اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ ان کی وجہ سے اووَرسیز کی ایک توانا آواز مسائل کے حل میں مدد دے گی۔اجلاس سے مسز وسیم خان ، مسز سلمیٰ ناز ، مس طیبہ، مس سعدیہ، سعدیہ رضوان ، سلویٰ رانا،مس میمونہ ، بینا خان ، مس صدف ، مس راحت، مس اقرا ء اور دیگر خواتین  نے بھی  اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں سے نہیں بلکہ ہر وقت پارٹی اور قائدین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:- - - -دبئی: رئیس قریشی کی طرف سے وہاب ریاض کے اعزاز میں الوداعیہ

شیئر: