Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: بزم اتحاد کا فیملی ایونٹ، بیت بازی، کوئز اور کھیلوں کے مقابلے

اس طرح کی پکنک میں ایک دوسرے سے سیکھنے کو ملتا ہے ، احمد الدین اویسی ،ہر تین ماہ اسطرح کی گیدرنگ کا اہتمام ہونا چاہئے ، شرکاء
    جدہ ( امین انصاری )- -  - - -بزم اتحاد جدہ کے اراکین نے کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کے ہمراہ مقامی ریسارٹ میں فیملی گیدرنگ کا اہتمام صدر بزم احمد الدین اویسی کی سرپرستی میںکیا جبکہ خواتین میں انکی اہلیہ نے سرپرستی کے فرائض انجام دیئے۔ اس موقع پر شرکاء کے درمیان مختلف کھیلوں ،کیرم بورڈ ، والی بال ، سوئمنگ ، کرکٹ کے مقابلوں کا اہتمام جنرل سیکریٹری یوسف الدین امجد کی نگرانی میں کیا گیا  جبکہ گوشۂ خواتین میں انکی اہلیہ نے نگرانی کی ۔سوئمنگ کے مقابلوں میں انجینیئر نصیر الدین نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔گیدرنگ کا سب سے دلچسپ اور بڑا مقابلہ کیرم بورڈ کا تھا جس میں سرپرست اعلیٰ احمد الدین اویسی ، حسن بایزید ، امین انصاری ، نبیل عبدالماجد ،عماد الدین ، دانش خالد،مسعو د بشاور،خالد حسین ، محمد مرزا بیگ ، سید خواجہ وقار الدین ، تابش ،محمود بلشرف ،سید عبدالعزیز اور عبدالرحمان مرزا بیگ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے داد حاصل کی ۔  بیسٹ آف تھری کے اس ٹورنامنٹ میں عماد الدین اور نبیل کے درمیان فائنل میچ ہوا جسے عبدالودود نبیل نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔ٹورنامنٹ کے ریفری انجینیئر اعجاز احمد خان تھے ۔ ٹورنامنٹ کے بعد احمد الدین اویسی اور سید خواجہ وقار الدین کے درمیان دوستانہ میچ ہوا جو فائنل سے بھی زیادہ دلچسپی کا مرکز بنارہا ۔وقار کو کئی مواقع جیتنے کے ملے  تاہم  آخری لمحہ میں احمد الدین اویسی نے میچ جیت لیا ۔ گیدرنگ کا دوسرا دلچسپ مقابلہ کوئز کا تھا جس کے سوالات حسن بایز،یوسف الدین امجد اور عبید الرحمان نے ترتیب دیئے تھے۔مرد و خواتین سے سوالات کئے گئے۔ صحیح جواب دینے پر احمد الدین  اویسی اور عثمان بن یسلم بن محفوظ کے ہاتھوں انعامات دیئے گئے ۔شرکاء سے اسلامی ، جنرل نالج اور  مختلف کھیلوں کے سوالات کئے گئے۔ خواتین میں احمد الدین اویسی کی اہلیہ نے ہر سوال کا جواب دیا تاہم مقابلے کے امیدوار کو صرف ایک انعام دیا جانا طے تھا اسلئے صدر صاحبہ نے دوسروں کی مدد کرکے انعام جتوایا ۔عبدالقیوم نے جج کے فرائض انجام دیئے جبکہ احمد الدین اویسی بحیثیت چیف جج تھے ۔کوئز کے اختتام کا اعلان کیا گیا تو خواتین نے مزید سوالات کرنے کی اپیل کی۔ اس سے انکی جنرل نالج اور اسلامی معلومات  کے وسیع ہونے کا زندہ ثبوت مل رہا تھا جس پر چیف جج احمد الدین اویسی نے مزیدسوالات کرنے کا حکم دیا ۔ بعدازاں خواتین اور بچوں نے اس بات کی اپیل کی اسطرح کی گیدرنگ کے سلسلہ کو مستقل بنیاد پر تاریخ مقرر کرکے رکھا جائے ۔ دوسری جانب بچوں نے اس موقع پر خوب مستی کی۔ انہوں نے فٹبال ،والی بال ، سائیکلنگ اور سوئمنگ کرکے اپنے والدین کو حیران کردیا ۔ بچوں کی خوشی میں والدین کی خوشی دیدنی تھی ۔ کھانے پینے اور اسپورٹس کی اشیاء کے انتظامات عبید باجوہ ، محمدفاروق نے خوبصورت انداز میں انجام دیئے۔آخر میں شعر و شاعری ،بیت بازی ، انتاک شری کے ساتھ ساتھ مزاحیہ غزلیات اور چند نغموں سے محفل کو زعفران بنایا گیا ۔ احمد الدین اویسی نے کہا کہ تنظیمی اور قومی خدمت کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ اسطرح ہر 3 ماہ میں ایک گیدرنگ کا اہتمام کریں ۔جہاں مرد حضرات تقاریب میں ایک دوسرے سے ملاقات کرکے تبادلہ خیال کرتے ہیں اسی طرح ہماری فیملی کو بھی گھر کی چار دیواری سے نکل کر اپنی بہنوں کے ہمراہ تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گیدرنگ سے ایک دوسرے کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ شرکاء ذہنی دباؤ اور جسمانی تھکاوٹ سے آزاد تازہ دم ہوکر پھر سے ملت کی خدمت کرنے کیلئے چست اور فریش ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے تمام منتظمین کا فردا ًفردا ًشکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں ملت کے مجبور اور ضرورت مندوں کی خدمت کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -ظہران الشرقیہ اور الاحساء میں کلچرل سینٹرز میں آتشبازی اور پتنگ بازی کے مقابلے

 

شیئر: