Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی بی آئی کے ڈی ایس پی نے گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا

نئی دہلی۔۔۔۔سی بی آئی کے ڈی ایس پی دیویندرکمار نے جانچ ایجنسی کے اسپیشل ڈائریکٹر راکیش استھانا سے متعلق رشوت خوری کے الزامات کے معاملے میں اپنی گرفتاری کو چیلنج کرتے  ہوئے منگل کو دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا۔ سینئر وکیل دیان کرشنن نے چیف جسٹس راجیندرمینن اورجسٹس وی کے راو کی بنچ کے سامنے یہ معاملہ پیش کیا۔عدالت نے دیویندر کمارکی درخواست کو سماعت کے لئے منگل کو لنچ کے بعد مناسب بینچ کے سامنے سماعت کے لئے فہرست میں شامل کردیا۔گوشت تاجرمعین قریشی سے متعلق معاملے میں تحقیقاتی افسر کمارکو سی بی آئی نے پیرکو گرفتارکیا تھا۔ ان پرتاجرستیش بابو سانا کے بیان درج کرنے میں دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ستیش سانا نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اس معاملے میں راحت پانے کے لئے رشوت دی تھی۔ سی بی آئی نے ایف آئی آر میں یہ بھی کہا کہ رشوت کے تاردہلی سے دبئی تک جڑے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سی بی آئی کے خصوصی ڈائریکٹر نے  اس ایف آئی آر پرناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ سوچی سمجھی ساز ش کا نتیجہ ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی میں زبردست ہڑتال ،400پٹرول اسٹیشن اورآٹو رکشہ بند

شیئر: