Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پرچم کے اعزاز پر بنگلہ دیشی کا اعزاز

دمام ۔۔۔بنگلہ دیشی صفائی کارکن محمد ملتزم نے دمام شہر میں موسلا دھار بارش اور تیز ہوائوں کے باعث سعودی پرچم زمین پر گرنے پر اسے فوراً ہی اٹھا لیا اور اپنے کاندھے پر رکھ لیا ۔ موقع پر موجود مقامی شہری نے اس کی ویڈیو کلپ بناکر سوشل میڈیا پر جاری کر دی ۔ مقامی شہریوں اور عہدیداروں نے اس پر پسندیدگی کا اظہار کیا ۔الشرقیہ کے میئر فہد الجبیر نے بنگلہ دیشی کارکن کے اعزاز میں تقریب منعقد کی ۔ اسے توصیفی سند پیش کی اور مملکت کے پرچم سے پیار پر اس کا شکریہ ادا کیا۔بنگلہ دیشی کارکن نے کہا کہ یہ پرچم پوری دنیا میں منفر دہے کہ اس پر کلمہ توحید تحریر ہے جس کا احترام ہر مسلمان پر واجب ہے ۔ 
 

شیئر: