Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کا اسرائیل سے 777ملین ڈالر کا دفاعی معاہدہ

تل ابیب۔۔۔۔اسرائیلی ایئر اسپیس انڈسٹری نے اعلان کیا کہ ہندوستان نے اُس کے ساتھ 777ملین ڈالر کے دفاعی سازو سامان کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔ اس کے تحت فضا سے فضا میں فاصلاتی مار کرنیوالے اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم( باراک8)نیوی ورژن کے میزائل ڈیفنس سسٹم سے 7جنگی جہازوں کو آراستہ کیا جائیگا۔واضح ہو کہ روس، فرانس اور امریکہ کے بعد اسرائیل ہند کا چوتھا سب سے بڑا فوجی ساز وسامان فرا ہم کرنیوالا ملک ہے۔ہند نے فوجی صلاحیت بڑھانے کیلئے اسرائیل سے اپریل میں زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل کے حصول کے سلسلے میں 2بلین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔امریکی پابندیوں کے باوجود ہند نے روس سے تقریباً39 ہزارکروڑ روپے میں ایس 400سا خت کے میزائل خریدے۔
مزید پڑھیں:- - - -پٹاخوں سے نکلے گی پانی کی ’’پھوار‘‘؟

شیئر: