Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل مارکیٹ ، مکیش امبانی

نئی دہلی۔۔۔۔بار سلونامیں ہر سال ہونے والی ورلڈ موبائل کانگریس کی طرز پر ہندوستان میں بھی انڈیا موبائل کانگریس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کی افتتاحی تقریب میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی شریک ہوئے۔علاوہ ازیں بھارتیہ ایئرٹیل کے چیئرمین سنیل متل ، مرکزی وزیر سریش پربھو ، روی شنکر پرساد ، نتن گڈکری سمیت کئی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئر مین مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستانی معیشت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2020 تک ہندوستان میں پوری طرح سے فورجی نیٹ ورک قائم ہوجائیگا۔ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل مارکیٹ بن چکا ہے۔ واضح ہو کہ25سے27 اکتوبر تک چلنے والے اس پروگرام کا انعقاد ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن اور سیلولر آپریٹرس ایسوسی ایشن آف انڈیا کے تعاون سے عمل میں آیا۔ اس میں ٹیلی کام انڈسٹریز کو درپیش مسائل اورچیلنجوں سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- -  - -سی بی آئی ڈائریکٹر کی چھٹی کیخلاف درخواست پر سماعت جمعہ کو ہوگی ،سپریم کورٹ
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: