Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیغمبر اسلام کی توہین اظہار رائے کی آزادی سے خارج ہے، یورپی عدالت

    انقرہ- - -  - انسانی حقوق کی یورپی عدالت نے واضح کیا ہے کہ پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلاف ہرزہ سرائی اظہار رائے کی آزادی میں شامل نہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریا کی 47سالہ خاتون کے خلاف یہاں کی ایک عدالت نے 2009ء کے دوران پیغمبر اسلام کی شان میں ہرزہ سرائی کا الزام ثابت ہوجانے پر 480یورو جرمانہ کیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے کا جواز یہ بتایا تھا کہ آسٹریاوی خاتون نے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی تھی اسی بناء پر اس پر 480یورو کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ یہ سزا اظہار رائے کی آزادی کے حق کے منافی نہیں۔ یورپی عدالت نے توجہ دلائی کہ آسٹریا کی عدالت کا یہ فیصلہ اظہار رائے کی آزادی کے سلسلے میں خاتون کے حق او رمذہبی جذبات کی پاسداری کے سلسلے میں دیگر افراد کے حق اور آسٹریا میں مذہبی سلامتی کے تحفظ کے درمیان دقیق ترین توازن کا غماز ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ آسٹریاوی خاتون کابیان بحث کے جائز دائرے سے تجاوز کر گیا تھا اور وہ پیغمبر اسلام کی توہین کے دائرے میں داخل ہو گیا تھا۔ علاوہ ازیں اس سے مذہبی سلامتی کو  بھی خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔
 
مزید پڑھیں:- - -  --مملکت میں چھوٹے ادارے 977.5ہزار

شیئر: