Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد صلاح ،سعدیو مانی اور شاکری لیور پول کو اثاثہ بن گئے

لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں لیور پول نے مصر کے محمد صلاح، سینگال کے سعدیو مانی اور سوئٹزرلینڈ کے ژردان شاکری کے گولوں کی مدد سے کارڈف کو1-4سے شکست دے کر جوونٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔ مصری کھلاڑی محمد صلاح بھی بدترین انجری کے بعد رفتہ رفتہ اپنی روایتی فارم میں واپس آ رہے ہیں ۔انہوں نے کارڈف کے خلاف 10ویں منٹ میں گول کرکے لیورپول کو برتری دلائی تھی۔یہ گزشتہ 3میچوں میں صلاح کا چوتھا گول تھا ۔ پہلا ہاف ختم ہونے سے چند سیکنڈز پہلے لیور پول کو برتری دگنی کرنے کا موقع ملا لیکن اس سے فائدہ نہ اٹھایا جا سکا۔ دوسرے ہاف کے دوران کارڈف کی ٹیم اپنا دفاعی کھیل زیادہ دیر جاری نہ رکھ سکی ۔ سعدیو مانی نے اپنا پہلا اور ٹیم کا دوسرا گول کرکے لیور پول کی برتری دگنی کر دی۔ اسی اثنا ء میں کارڈف کو بھی ایک سنہری موقع ملا جسے کالم پیٹرسن نے ضائع کرنے کی غلطی نہیں کی اور مقابلہ 1-2گول ہو گیا۔ کارڈف کو کھیل میں واپس آتا دیکھ کر لیور پول نے دباو بڑھایا ۔ سعدیو مانی اپنا دوسرا گول کرتے ہوئے لیور پول کی برتری میں اضافہ کرنے میں بھی کامیاب ہو گئے ۔ کھیل کے آخری منٹوں میں ژردان شاکری نے لیور پول کیلئے چوتھا گول کرکے اسکور4-1کر دیا اور ٹیم کی بڑی فتح یقینی بنادی ۔ اس کامیابی سے پریمیئر لیگ ٹیبل پر لیور پول کے پوائنٹس 26ہو گئے ہیں جبکہ مانچسٹر سٹی 23اور چیلسی 21پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: