Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک لوٹ کر فرار ہونیوالا نقاب پوش لٹیرا گرفتار

حیدرآباد- -  - - حیدرآبادشہر کے علاقے منی کنڈہ کے’’کرور ویسیا بینک ‘‘میں شیخ پیٹ کا رہنے والا  39 سالہ پراوین ڈیوڈ نامی شخص نقاب پہن کر داخل ہوا۔ملزم نے نقلی پستول دکھاکر بینک ملازمین کو دھمکی دیتے ہوئے 5 لاکھ روپئے لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھاکہ بینک مینجرکی چیخ وپکارسن کر وہاں  موجود لوگوں نے اسے پکڑلیا ۔شروع میں لوگوں نےاسے خاتون سمجھ  کر چھوڑدیا تاہم حقیقت حال معلوم ہونے پر لٹیرے کی جم کر دھنائی کی۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لٹیرے کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی اور این سی آر میں آج سے پرانی گاڑیوں پر پابندی
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 

 

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: