Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1963ء میں قتل ہونے والی لڑکی کی تدفین نو

     سیڈل ورتھ مور - - - - 19 ویں صدی کے  چھٹے عشرے  کے ابتدائی برسوں میں  برطانیہ میں جگہ جگہ  قتل کی پراسرار وارداتیں ہورہی تھیں  اور 1963ء کے  ابتدائی مہینوں میں  این براڈی اور  مائرا ہنڈلے  پر مشتمل قاتل جوڑا سب سے زیادہ نمایاں رہا اور انہیں دونوں نے  16 سالہ  لڑکی پالین ریڈ کو  قتل کیا۔  یہ واقعہ 1963 ء میں ہوا لیکن  مقتولہ کی لاش  ہزار تلاش کی باوجود کئی برس تک نہیں ملی۔ آخر  1987ء میں  مقتولہ کا جسد خاکی سیڈل ورتھ  علاقے سے مل گیا۔  بعدازاں ضروری قانونی کارروائیوں کے بعد اس کی تدفین کردی گئی تھی۔  اب  اتنے برسوں کے بعد  پالین کے گھر والوں کے اصرار پر  اس کی  تدفین نو کی جارہی ہے۔  اس موقع پر  پالین کے ساتھ ساتھ بہت سی یادگار چیزیں بھی  جو  اس کے گھر والوں سے چھپا کر رکھی گئی تھیں  تدفین کے موقع پر  اس کی قبر میں ڈال دی گئیں جن میں  مقتولہ  کے جسم کے چند اعضاء، بالوں کی لٹ ،چند زیورات  اور انتہائی خوبصورت سینڈل کا ایک جوڑا شامل ہے۔ مانچسٹر پولیس  کا کہنا ہے  کہ اتنے برسوں تک  ان چیزوں کا پولیس کی تحویل میں  رکھنے کی وجہ یہ ہوئی کہ پولیس حکام ان کی بنیاد پر  بعض  پراسرار  امور تک پہنچنا چاہتے تھے۔  بہرحال خوشی کی بات ہے کہ اب  مقتولہ  کے تقریباً  تمام اعضاء   اکٹھا کرکے قبر میں ڈال دیئے گئے ہیں۔  جو سینڈل  اس موقع پر  قبر میں ڈالی گئی اس پر مٹی بھی   جمی ہوئی تھی ۔ یہی  وہ سینڈل تھی جو مقتولہ نے قتل کے وقت پہنچ رکھی تھی۔
مزید پڑھیں:- - -  -انسٹا گرام پر 1000 فالوورز رکھنے والے اس ریستوران سے مفت میں کھائیں!

شیئر: