Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی : 100سے زائد مریضوں کا قتل

برلن ۔۔۔جرمنی میں ایک مرد نرس نے ملک کے 2 مختلف اسپتالوں میں 100 سے زائد مریضوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔41 سالہ نیلس ہویگیل پر الزام ہے کہ وہ ساتھیوں کو متاثر کرنے کے لیے مریضوں کو جان بوجھ کر ضرورت سے زیادہ ادویات کا استعمال کراتے تھے تاکہ مریض کی صحت بحال کی جاسکے۔ملزم نے ٹرائل کے پہلے دن عدالت میں اعتراف کیا کہ ان پر لگائے جانے والے الزامات درست ہیں۔ملزم پر 1999 سے 2002 کے دوران جرمنی کے شمال مغربی شہر اولدنبورگ کے ایک ہسپتال میں متعدد مریضوں جبکہ 2003 سے 2005 کے دوران ایک اوراسپتال میں متعدد مریضوں کے قتل کا الزام ہے۔2015 میں 2 مریضوں کے اقدام قتل کے جرم میں انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ٹرائل کے دوران ملزم نے کہاکہ جان بوجھ کر مریضوں کو ہارٹ اٹیک کی حالت تک پہنچایا کیونکہ وہ ان کی بحالی کی حالت کا لطف اٹھانا چاہتے تھے۔اس اعتراف جرم کے بعد حکام سیکڑوں ایسی ہلاکتوں کی تحقیقات کررہے ہیں جن کی لاشوں کو بغیر کسی پوسٹ مارٹم کے دفنا دیا گیا تھا۔

شیئر: