Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ زیر زمین زلزلے کا سبب بن گئی

    لنکا شائر- -  - - لنکا شائر کے ایک نشیبی علاقے میں محکمہ گیس اور معدنی وسائل کی طرف سے گیس کی تلاش کا کام جاری تھا اور امکانی ذخائر تک پہنچنے کیلئے ڈرلنگ شروع ہو گئی تھی کہ اچانک انجیئنروں کو زیر زمین زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے اور انہوں نے فوراً ہی کام روک دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ دوسری صورت میں کوئی بہت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔کام میں مصروف انجیئنرز یہ جانتے تھے کہ 2011ء میں بھی ڈرلنگ کے وقت ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی تھی اور زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کے بعد کام روک دیا گیا تھا۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زلزلہ کا معمولی جھٹکا بھی محسوس ہو تو ڈرلنگ جیسا کوئی بھی کام جاری نہیں رہنا چاہئے ۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ اس قسم کے زلزلوں کو ٹریفک کی ریڈ لائٹ کی طرح سمجھنا چاہئے جس کے بعد ٹریفک روک دی جاتی ہے ۔یہ ایک انتباہی علامت ہے جو قدرت بڑے حادثات سے حفاظت کیلئے وقت فوقتاً دکھاتی رہتی ہے ۔ گیس ڈرلنگ کا کام کواڈریلا والے کر رہے تھے ۔ جن کا کہنا ہے برٹش جیولوجیکل سروے والوں نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی کہ 11.30بچے دن میں محسوس ہونیوالا جھٹکا یقینی طور پر معمولی جھٹکے کا نمونہ تھا۔کام روکنے کے بعد بھی ماہرین طبقات الارض نے پورے علاقے کے لوگوں کو ہوشیار کر دیا اور 18گھنٹے تک کام روک کر صورتحال کا جائزہ لیا جاتا رہا جس کے بعد یہی نتیجہ اخذ کیا گیا کہ یہ زلزلہ تھا چنانچہ کام بند ہے اور پتہ نہیں یہاں اب دوبارہ ڈرلنگ کا کام کب ہو گا ۔ پہلی بار جب ایسا ہوا تھا تو 7سال تک کام بند پڑا رہا تھا ۔
مزید پڑھیں:- - - -جاپانی شہزادی کی عام آدمی سے شادی کرنے پرشاہی حیثیت ختم

شیئر: