Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ اور چینی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

بیجنگ ...چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ بیجنگ حکومت خطے اور عالمی سطح پر قیام امن اور استحکام کی کوشش کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں چینی صدر نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے صاف بنانے میں بھرپور مدد فراہم کی جائے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ بات چیت بہت اچھی رہی۔ ایک ٹوئٹ میں کہا کہ چینی صدر کے ساتھ تجارتی امور کے علاوہ شمالی کوریا کے موضوع پر بھی گفتگو کی۔ ٹرمپ کے مطابق دونوں رہنما جی ٹوئنٹی سمٹ کے موقع پر دوبارہ ملیں گے۔
 

شیئر: