Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا ون ڈے:جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے ہرا دیا

پرتھ: ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان سے شکست کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بھی ہار گئی۔ مہمان جنوبی افریقی ٹیم کے بولرز نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو152رنز پرڈھیر کردیا اور جنوبی افریقہ نے6وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی ۔ پاکستان کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف بھی آسٹریلوی بیٹسمین اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے ۔ بولرز کو بھی چھوٹے ہدف کے دفاع میں کامیابی نہیں ملی اور جنوبی افریقہ نے4وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بناتے ہوئے 3میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی ۔ ڈیل اسٹین کو ان کی عمدہ بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو مثبت ثابت ہوا اور میزبان بیٹسمین دباو کا شکار رہتے ہوئے صرف152رنز بنا سکے۔ 4رنز پر 2وکٹیں گرنے کے بعد8کے اسکور پر تیسری وکٹ بھی گر گئی تھی۔ایلکس کیری اور ناتھن کولڑر نائل نے کسی حد تک مزاحمت کی اور با لترتیب 33اور34رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔آسٹریلیا کی ٹیم صرف38.1اوورز کھیل سکی۔ اینڈلے فیلوکا یو نے 3 جبکہ عمران طاہر ، ڈیل اسٹین اور لنگی نگیدی نے 2،2وکٹیں لیں۔ ہدف کے تعاقب میںکوئنٹن ڈی کوک اور ریزاہینڈرکس نے91رنز کی عمدہ شراکت کے ذریعے فتح کی راہ مزید ہموار کردی تھی ۔کوک نے47اور ہنڈرکس نے44رنز اسکور کئے جبکہ اینڈی مارکرم کا اسکور36رنز رہا ۔ ہینرچ کلاسن 2 رنز بنا سکے ۔کپتان فاف ڈوپلیسس 10ڈیوڈ ملر2رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے اور مہمان ٹیم 29.2اوورز میں ہدف تک پہنچ گئی۔ آسٹریلوی بولرمارکوس اسٹوئنز نے3اور ناتھن کولٹر نائل نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔ جنوبی افریقی بولر ڈیل اسٹین کو ان کی کفایتی بولنگ پرمین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: