Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی وزیر اعظم ،ٹرمپ کے شکر گزار

یروشلم ...اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یا ہو نے امر یکہ کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کی بحالی کو جرات مندانہ اور تاریخی قرار دیا ہے ۔ کابینہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے۔ میں پھرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوںنے اسرائیل کے دشمن کو پھر معاشی پابندیوں کی زنجیریں پہنا دی ہیں۔ امریکی صدر کے اقدام کو جرات مندانہ، تاریخی، اہم اور پرعزم قرار دیتاہوں۔ ایران پر پابندیوں سے خطے میں استحکام، امن اور خوش حالی میں مدد ملے گی۔

شیئر: