Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی این بی گھوٹالہ: میہل چوکسی کے معاون دیپک کلکرنی کولکتہ سے گرفتار

نئی دہلی۔۔۔۔پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ کے ملزم اور ملک سےمفرور میہل چوکسی کے معاون اور ہانگ کانگ  فرم کے ڈائریکٹردیپک کلکرنی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نےکولکتہ کے دم دم ائیر پورٹ پر گرفتار کر لیا۔ وہ ہانگ کانگ سےیہاں پہنچے تھے۔ ای ڈی کے ذرائع کے مطابق کلکرنی کو عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ممبئی لے جایا جائے گا جہاںکیس کی سماعت ہوگی۔کلکرنی، چوکسی کے اوورسیز بزنس سے وابستہ ہیں۔ممبئی کی عدالت نے کلکرنی کے خلاف بھی غیر ضمانتی وارنٹ جاری کررکھا تھا۔واضح ہوکہ پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ میں ملوث چوکسی، نیرو مودی اور دیگر افراد کے خلاف مجرمانہ ایکٹ کے تحت تحقیقات جاری ہے۔ میہل چوکسی اور نیرو مودی پر ساڑھے 13ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے پی این بی گھوٹالے کا الزام ہے۔واضح ہو کہ 2018 کے ابتدا میں گھپلےکے انکشاف سے قبل ہی  نیرو مودی اور میہل چوکسی کی جوڑی بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی  ۔تحقیقاتی ایجنسیوں کا اپنے اطراف گھیرا تنگ ہوتے دیکھ کر میہل چوکسی نے گزشتہ دنوں کروڑوں روپے  ادا کرکے کیربیائی ملک انٹیگوا کی شہریت حاصل کرلی تھی جس کے خلاف ہند نے انٹیگوا حکومت کو مفرور ملزم حوالے کرنے کی درخواست پیش کردی۔
مزید پڑھیں:- - -  - -بہو نےساس کو گھر سے نکال دیا،بھیک مانگ کر لکھ پتی بن گئی

شیئر: