Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی خاتون میلی جرابیں بیچ کر سالانہ ہزاروں پونڈکما لیتی ہے

     لندن - - -برطانوی ماڈل اور جائیدادوں کی خرید و فروخت میں معاونت کرنے والی 33 سالہ روکسی سامگس اپنے اتارے ہوئے موزے اور جوتے فروخت کرکے ہر سال   ہزاروں پونڈ کماتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پیروں کو غیر معمولی طور پر خوبصورت قرار دیا گیا ہے اور ان کے لاکھوں مداح ان کے موزے اور جوتے خریدتے ہیں۔جب لوگوں نے ان کے پیروں کی تعریف کی تو روکسی کو خیال آیا کہ کیوں نہ وہ اپنے خوبصورت پاؤں سے وابستہ اشیا فروخت کرکے رقم کمائے اور اس کے بعد انہوں نے بہت سستی جرابیں خرید کر چند دن پہن کر انہیں مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کردیا۔ اب روکسی سائکس پہنی ہوئی جرابوں کا جوڑا 20 پاؤنڈ اور پسینہ بھرے جوتے 200 پاؤنڈ میں فروخت کرتی ہیں۔انسٹاگرام پر دیکھتے ہی دیکھتے ان کے 10 ہزار فالوورز جمع ہوگئے ہیں۔ اس کے بعد روکسی نے کاروبار شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مہینے میں وہ 8 ہزار برطانوی پاؤنڈ  کے لگ بھگ کما لیتی ہیں۔
مزید پڑھیں:-  - - -مالدیپ میں زیر آب ولا، ایک رات کا کرایہ 50ہزار ڈالر

شیئر: