Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ون ڈے:سیریز میں واپسی کیلئے گرین شرٹس کی فتح ناگزیر

  ابو ظبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ ابو ظبی میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم پہلے میچ میں کامیابی کے نتیجے میں سیریز میں 0-1برتری حاصل کئے ہوئے ہے اور پاکستانی ٹیم کیلئے سیریز میں واپسی صرف اسی صورت میں ممکن ہو سکتی ہے کہ وہ اس میچ میں کامیابی حاصل کرے بصورت دیگر نیوزی لینڈ فیصلہ کن برتری کے ساتھ سیریز اپنے نام کر سکتا ہے ۔اس میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں چند تبدیلیاں ممکن ہیں ۔ مسلسل خراب فارم نے اوپنر فخر زمان کیلئے دوسرے میچ میں جگہ بنانا مشکل کر دیا ہے ۔ وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اس فارمیٹ میں بھی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے تاہم ٹیم کے دیگر فیورٹ کھلاڑی بابر اعظم اور محمدحفیظ بھی پہلے میچ میں کچھ نہیں کر پائے تھے اور ان کیلئے بھی ساکھ بچانے کا چیلنج درپیش ہے ۔فخرزمان کے آوٹ ہونے کے بعد بابر اعظم انتہائی غیر ضروری شارٹ کھیلتے ہوئے پہلی گیند پر آوٹ ہوئے تو اگلی گیند پر محمد حفیظ نے ایل بی ڈبلیو آو ٹ ہر کر ٹرینٹ بولٹ کو ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ پاکستانی بولنگ لائن نے چند کوتاہیوں کے باوجود پہلے میچ میں بہتر کارکردگی دکھائی لیکن اب ان کے پاس بھی غلطی کی گنجائش نہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ پہلے میچ کی فاتح ٹیم کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے جس نے بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے کامیابی یقینی بنائی اور پاکستان کے خلاف حالیہ برسوںمیں فتوحات کے اپنے ریکارڈ کو بھی برقرار رکھا ۔ کیوی ٹیم آج کے میچ میں بھی ناقابل شکست رہنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی اور یقینی طور پر تمام دباو پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور ان کی ٹیم پر ہوگا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: