Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن: سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی ٹرین میں سیلفیاں

لندن: سال کا سب سے بڑا اور اہم ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی تو فائنلز کا آغاز لندن میں ہو رہا ہے اور پہلا میچ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن اور آسٹریا کے ڈومینک تھائم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ ٹینس ٹورنامنٹ سال بھر ہونے والے ٹینس مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کھلاڑیوں کے درمیان ہوتا ہے ۔ہسپانوی ٹینس اسٹار اور گزشتہ ہفتے تک عالمی نمبر ون رہنے والے رافیل نڈال فٹنس مسائل کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں ۔گزشتہ روز ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں نے راجر فیڈرر اور نئے عالمی نمبر ون نوواک ڈوکوچ کے ساتھ جنوب مشرقی لندن میں واقع ٹورنامنٹ کے مقام O2ایرینا کا جائزہ لیا جس کے بعد تمام کھلاڑیوں نے لندن کی مشہور زمانہ زیر زمین ٹرین ٹیوب میں سفر کیا اور سلفیاں بھی لیتے رہے ۔راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ یہ ٹورنامنٹ 2020کے بعد بھی اسی مقام پر کھیلا جاتا رہے۔کھلاڑی ٹرین کے ذریعے ویسٹ منسٹر پہنچے جہاں ٹورنامنٹ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا ۔ سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر 6مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیت کر ریکارڈقائم کرچکے ہیں۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں
 

شیئر: