Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کیخلاف پابندیاں جاری رہیںگی،امریکہ اور جاپان کا اعلان

ٹوکیو...جاپان اور امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس سے بات چیت کے دوران جاپانی وزیر اعظم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شمالی کوریا کے خلاف جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری تک پابندیاں برقرار رکھنا صورت حال کا تقاضا ہے ۔ ملاقات کے دوران دونوںعہدیداروں نے توانائی ، انفراسٹرکچر اور خطے کے ممالک کو قرض کی فراہمی میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا ۔ امریکی نائب صدر نے اس موقع پر کہا کہ خطے میں امن و خوشحالی کے لئے امریکہ جاپان  تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان نہ صرف امریکہ کا اتحادی بلکہ قریبی دوست ملک بھی ہے تاہم جاپان کو ہتھیاروں کے پروگرام کا دائرہ محدود کرنے کے لئے ڈومور کی ضرورت ہے ۔

شیئر: