Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیاکے سابق وزیراعظم کی اہلیہ پر رشوت لینے کا مقدمہ

کوالالمپور ۔۔۔ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی اہلیہ روسماہ منصور پر 189 ملین رنگٹ کی رشوت وصول کرنے پر مقدمہ قائم کر دیا گیا ہے۔ یہ رقم 45 ملین امریکی ڈالرز کے برابر بنتی ہے۔ استغاثہ نے روسماہ منصور پر رشوت لینے کے 2الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کے اسکولوں میں سولر پراجیکٹ لگانے والی کمپنی سے رشوت کی مد میں یہ رقوم وصول کیں۔ اس پراجیکٹ کی کْل مالیت 298 ملین امریکی ڈالرز کے برابر تھی۔

شیئر: