Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی صدر شمالی کوریا کا دورہ کر ینگے

بیجنگ ... چین کے صدر آئندہ برس شمالی کوریا کا دورہ کریں گے۔ چینی صدر کو دورے کی دعوت شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ نے دی ہے۔ چینی صدر نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کے ساتھ مختصر ملاقات میں اس بارے میں بتایا ہے۔ دونوں صدور کے درمیان یہ ملاقات ایشیا پیسیفک اکنامک فورم کے دوران ہوئی ہے۔ چینی صدر کا آئندہ برس جنوبی کوریا کا بھی دورہ متوقع ہے۔ جزیرہ نما کوریا کے ان ممالک کے دوروں کی تاریخوں کا تعین نہیں کیا گیا ۔

شیئر: