Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈسٹریل سکیورٹی: یونیفائیڈ پلیٹ فارم اور آپریشنز سینٹر کا افتتاح

وزیر داخلہ کو یونیفائیڈ پلیٹ فارم کے بارے میں بریفنگ دی گئی( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ اور سپریم اتھارٹی فار انڈسٹریل سکیورٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے اتوار کو اتھارٹی کے یونیفائیڈ پلیٹ فارم اور آپریشنز سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔
وزیر داخلہ کے اتھارٹی کے آپریشنز کا جائزہ لیا۔ انہیں ہیڈ کوارٹر میں یونیفائیڈ پلیٹ فارم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
ایس پی اے کے مطابق یہ پلیٹ فارم 123 خود کار خدمات فراہم کرتا ہے اور 30 سے زائد اداروں اور مراکز کے ساتھ مربوط ہے۔
اتھارٹی کے گورنر علی  الزہرانی نے بتایا اس پلیٹ فارم کا مقصد ٹیجیٹل خدمات اور آپریشنل طریقہ کار کو یکجا کرنا، خدمات کی کارکردگی اور معیار کو بہتر بنانا، ڈیجیٹل تبدیلی کی سپورٹ، تیاری اور گورننس کو بڑھانا ہے۔
یہ کوششیں اہم مراکز کے تحفظ اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں معاون ہیں۔
وزیر داخلہ کو آپریشن سینٹر کے بارے میں بریفنگ دی گئی جن میں کرائسز منیجمنٹ روم، کمیونیکیشن سینٹر اور نیشنل انڈسٹریل کریٹیکل کمیونیکیشن نیٹ ورک شامل ہیں۔

یہ مرکز پورے سعودی عرب میں 73 سے زیادہ آپریشن سینٹرز کی نگرانی، رئیل ٹائم میں معلومات اور رپورٹس کا تبادلہ کرنے اور یونیفائیڈ آپریشنل پکچر فراہم کرنے کے لیے ایک مربوط قومی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

 

شیئر: