خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیس ہیڈکوارٹر پر ہونے والے دھماکے اور فائرنگ کے شدید واقعے کے بعد متاثرہ عمارت اور ارد گرد کے راستوں پر مرمت کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے اہلکار مسلسل گشت کر رہے ہیں اور حساس مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظام کیے گئے ہیں۔ اے ایف پی کی رپورٹ