لاہور کی ذہین طالبات نے بے کار سمجھے جانے والے لوہے اور سکریپ کو فنِ لطیف میں ڈھال کر تخلیق کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔ نٹ بولٹس، سپارک پلگ اور بائیک چین جیسے زنگ آلود اور فالتو گاڑی کے پرزوں کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف پرانی گاڑیوں کے شاہکار ماڈلز تیار کیے گئے ہیں، بلکہ ان سے جدید فیشن ڈریسز اور آرٹ پیسز بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔ یہ کاوش نہ صرف ان طالبات کی بے مثال صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ ماحول دوست فن کو فروغ دینے کی جانب ایک منفرد قدم بھی ہے۔ ادیب یوسفزئی کی رپورٹ