Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا اپنا سفارتخانہ القدس منتقل نہ کرے ،مہاتیر محمد

کوالالمپور ۔۔۔ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے آسٹریلیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اسرائیل میں قائم اپنا سفارتخانہ القدس منتقل کیا تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔ القدس ایک متنازعہ علاقہ ہے، جب تک اس کا تنازعہ دور نہیں کیا جاتا اس وقت تک امریکہ اور آسٹریلیا سمیت کسی بھی دوسرے ملک کو اپنے سفارتخانے القدس منتقل کرنے کا کوئی حق نہیں۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ آسٹریلوی سفارتخانے کی القدس منتقلی اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کی حمایت اور قضیہ فلسطین کو نقصان پہنچانے کی سازش تصور کیا جائیگا۔مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ انہوںنے اپنے آسٹریلوی ہم منصب سکوٹ موریسن سے کہا ہے کہ وہ سفارتخانہ القدس منتقل کرنے سے گریز کریں ورنہ اس کے خطرناک نائج سامنے آئیں گے۔

شیئر: