Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امرتسر دھماکہ :ملزمان کی اطلاع دینے والے کو50 لاکھ روپے کا انعام

امرتسر۔۔۔پنجاب کے شہر امرتسر میں اتوار کو ہونیوالے بم دھماکہ میں پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے اہم سراغ ملے ہیں۔وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے حملہ آوروں کے بارے میں معلومات دینے والے کو 50 لاکھ روپے بطورانعام دینے کا اعلان کیا۔سی سی ٹی وی میں2 شخص موٹر سائیکل پر نظر آ رہے ہیں جن کے چہرے ڈھکے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک شخص جینس شرٹ پہنے ہوئے ہے جبکہ دوسرا کرتا پائجامہ پہنے ہوئے ہے۔ ویڈیو میں نظر آ رہا کہ دونوں بغیر نمبر پلیٹ کی سیاہ پلسر بائیک پر سوار ہیں۔واضح ہو کہ گزشتہ روز امرتسر کے بیرونی علاقے میں ڈیرے پر ہونیوالے گرینیڈبم دھماکے کو دہشت گردانہ حملہ قراردیا جارہاہے۔ اس حملے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے وقت نرنکاری بھون میں خواتین سمیت تقریباً 200 افراد موجود تھے۔سینیئر پولیس افسران کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچے پولیس ڈائریکٹر جنرل سریش اروڑہ نے کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ ہے۔ غور طلب ہے کہ حال ہی میں ایک خفیہ اطلاع میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جیش محمد کے 6 سے7 دہشت گردوں کا گروپ ریاست میں خاص طور پر فیروز پور میں موجود ہے۔ اس اطلاع کے بعد سے پنجاب میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کا 101 واں یوم پیدائش
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: