Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کو تحفہ دینے جا رہے ہیں،فیصل واوڈا

لاہور...وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہند کے ساتھ پانی کے مسائل پر بات  کےلئے تیار ہیں مگر پاکستان اپنا پورا حق لے گا۔۔ پانی کی تقسیم کے 25 سالہ پرانے مسائل کو حل کرنے جارہے ہیں۔ پانی کی تقسیم کی مانیٹرنگ اور پانی چوری کی روک تھام کےلئے ایک ارب روپے کی لاگت سے ٹیلی میٹری نظام نصب کیا جارہا ہے۔بلوچستان میں 10برسوں سے تاخیر کے شکار نولانگ ڈےم منصوبہ پر جلد کام شروع ہو گا۔داسو ڈیم کا مسئلہ بھی حل ہونے کے قریب ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو جلد ایک تحفہ دینے جارہے ہیں۔کراچی سمیت دیگر صوبوں میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن شروع کرنے جارہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین واپڈا جنرل (ر) مزمل حسےن نے کہاکہ دیا میر بھاشا ڈیم کو 2 حصوں میں7 سے 9 برس کی مدت میں تعمیر کرلیں گے۔ ایک ڈیم سائیڈ جبکہ دوسرا حصہ پاور ہاوس پر مشتمل ہو گا فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں۔ قوم میں بھی ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈز دینے کا جذبہ پیدا ہو گیا ۔

شیئر: