Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائٹ اٹینڈنٹ نے ایئرہوسٹس سے 10لاکھ ڈالر ہرجانہ طلب کرلیا

    ٹیکساس-  -- امریکی فضائی کمپنی امریکن ایئرز کی ایک فلائٹ اٹینڈنٹ نے اپنی ساتھی ایئر ہوسٹس پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ عدالتی ذرائع کے بیان کے مطابق کیتھی ایڈاولف نامی اپنی ساتھی ایئر ہوسٹس لارا پاولز پر الزام لگایا ہے کہ اس نے دوران پرواز اس پر حملے کئے ۔ اپنے تیز نوکیلے ناخن اسکے بازو میں گھسا دیئے اور بیوریج ٹرالی کو زور دار دھکا دیکر اس کے بازوئوں کو تکلیف پہنچائی۔اس نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ اسکارف کی مدد سے اسے فرش پر گرایا اور کافی دور تک لے گئی۔ ٹیکساس کی فیڈرل عدالت  نے مقدمے کو سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جون 2016ء میں پیش آیا تھا۔ اس دوران دونوں فضائی میزبانوںکے درمیا ن مصالحت کی کوشش کی جاتی رہی اور جب کوششیں ناکام ثابت ہوئیں تو کیتھی نے ٹیکساس کی فیڈرل عدالت میں باقاعدہ ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا اور10لاکھ ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -دنیا میں ہر سال 15کروڑ شارک مختلف مقاصد کیلئے ہلاک کردی جاتی ہیں

شیئر: