Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈ کے شکاگو میں نئے شوروم کا افتتاح

جدہ.... مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈ نے شکاگو میں نئے شوروم کا افتتاح کردیا۔ شکاگو میں ہندوستانی قونصل جنرل مس نیتا بھوشن نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشن شمائل ،مالا بار گولڈ یو ایس آپریشنز کے سربراہ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈ عالمی سطح پر بڑی جیولری ریٹیلرز میں سے ا یک ہے ۔ ہند اور دیگر ملکوں میں شوروم قائم ہیں۔ شکاگو میں کھولا گیا شوروم امریکہ میں پہلا اور عالمی سطح پر 250 واں شوروم ہے۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈ 1993ءمیں قائم ہوا تھا۔ آج ہند میں مضبوط نیٹ ورک کے ساتھ مشرق وسطیٰ اور دنیا کے کئی ممالک میں اس کے شوروم ، ڈیزائن مراکز اور فیکٹریاں موجود ہیں۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈ نے اپنے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر آئندہ پانچ برسوں میں اپنے شورومز 750 تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ 
 

شیئر: