Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چند سیکنڈمیں پورے جسم کو اسکین کرنیوالی تھری ڈی مشین

کیلیفورنیا- -  - - ایک عشرے کی بھرپور محنت کے بعد چند سیکنڈ میں پورے جسم کی اسکیننگ کرنے والا پی ای ٹی یا پوزیٹران ایمیشن ٹوموگرافی ا  سکینر تیار کیا گیا ہے ۔اس اسکینر کی رفتارموجودہ پیٹ اسکینر سے 40 گنا زیادہ تیزہے اور صرف ایک اسکین میں پورے جسم کا تھری ڈی ماڈل تیار کرسکتا ہے۔اسے ’’ایکسپلورر‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں پی ای ٹی اور ایکس رے کمپیوٹر ٹوموگرافی کو باہم ملاکر استعمال کیا گیا ہے۔ کئی سال کی مسلسل محنت کے بعد اس کا پہلا نمونہ 2016ء میں سامنے آیا تھا جو قدرے چھوٹا تھا اور اس کے بعد پورے انسانی قد کے برابر ا  سکینر حال ہی میں بنایا گیا ہے۔اسے یونیورسٹی آف کیلی فورنیا ڈیوس اور چین میں شنگھائی امیجنگ ہیلتھ کیئر نے مشترکہ طور پر بنایا ہے۔ اسکینر کے حیرت انگیز نتائج دیکھ کر ماہرین بہت خوش ہیں اور ان کے مطابق اسے مریضوں کے علاج اور تحقیق میں بھرپور طریقے سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ایکسپلورر 20 سے 30 سیکنڈ میں پورے جسم کا اسکین بنالیتا ہے جو روایتی پی ای ٹی ا  سکینر کے مقابلے میں 40 گنا حساس اور تیز ہے۔ اس کے لیے مریض کو ریڈیائی ٹریسر کی کم مقدار دی جاتی ہے اور اس کے بدلے تفصیلی تصاویر لی جاسکتی ہیں جس کی بدولت سالماتی سطح پر بھی مرض کو جاننے میں مدد ملے گی۔امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اسکینر ابتدائی تجربات کے بعد آئندہ برس فروری یا مارچ تک اسپتالوں کو فراہم کر دئیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - -دنیا میں ہر سال 15کروڑ شارک مختلف مقاصد کیلئے ہلاک کردی جاتی ہیں

شیئر: