Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار پر نیا قانون؟

دمام ۔۔۔پبلک انویسٹمنٹ اتھارٹی کے گورنر ابراہیم العمر نے بتایا ہے کہ سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے انسداد کیلئے بہت جلد نیا قانون جاری کیا جائیگا۔ اس پر عملدرآمد کے نتیجے میں سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کا رواج بڑی حد تک محدود ہوجائیگا۔ نیا قانون ٹھوس ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ5برسوں کے دوران ’’بریف کیس بزنس مین‘‘رواج کا سدباب 4ہزار افراد کیخلاف کارروائی کرکے کیا گیا۔ سعودی عرب میں ایسے تاجر جو بیرون ملک سے اہم اشیاء فروخت کرنے کی غرض سے بریف کیس میں رکھ کر سعودی عرب لاتے ہیں انہیں ’’تجار شنطہ‘‘کہا جاتا ہے۔اس کے معنی بریف کیس کے تاجر کے ہوتے ہیں۔یہ قاعدے قانون سے بالا ہوکر کاروبار کررہے ہیں۔ اس رواج کا سد باب کرنے کا عزم کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -مملکت کا دست و بازو بنے رہیں گے، محمدبن زاید

شیئر: