Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب سڑکوں پر نظر آئیں گی نینو سے بھی چھوٹی کاریں!

نئی دہلی۔۔۔ مرکزی حکومت نے ملک میں پہلی بار4پہیوں والی کواڈری سائیکل (ایک قسم کی کار) کے نجی استعمال کی منظوری دیدی۔ وزار ت ٹرانسپورٹ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔کواڈری سائیکل ایک نئی قسم کی سائیکل ہے۔ اس کی قیمت تقریباًڈیڑھ لاکھ روپے ہے۔ہندوستان کی معروف آٹو موبائل کمپنی بجاج آٹو نے اسے آلودگی سے پاک کار ہونے کا دعویٰ بھی کیاہے۔ یہ مارکیٹ میں موجود کسی بھی دیگر کار کے مقابلے میں 37فیصدہلکی اور ایندھن کی بچت کرتی ہے۔کواڈری سائیکل یورپین قسم کی مائیکرو کارکہلاتی ہے۔ بجاج آٹو نے اپنی کواڈری سائیکل (کیو) کو 2012ء کے دوران دہلی آٹو شومیں RE60کے نام سے پیش کیا تھا۔ وزارت کی جانب سے اسکی منظوری نہ ملنے کی وجہ سے مارکیٹ میں پیش نہیں کیا جاسکا تھا۔
 
 کواڈری سائیکل ایکسپریس وے پر چلنے کے قابل نہیں
نئی دہلی۔۔۔وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق کواڈری سائیکل کٹیگری کی گاڑیاں ایکسپریس و ے پر نہیں چل پائیں گی۔یہ4یا اس سے زیادہ ٹریک والی شاہراہوں پر چلنے کے قابل نہیں کیونکہ یہ 60کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے زیادہ تیز نہیں چل سکتیں۔شہروں میں اس کی رفتارکی حد 50کلومیٹر فی گھنٹہ طے کی گئی ہے۔یہ گاڑی اپنی آخری حد 70کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: - - -  - -میسور،بنگلوراور چنئی ریلوے میں ایک لاکھ ملازمت کے مواقع
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: